متوازن غزائوں میں خالص دودھ اور اس سے بنی ہوئی اشیا اہم کردارادا کرتی ہیں۔ لیکن آج کل لوگ اس قدرتی نعمت کو نظر انداز کرتے ہیں۔ بچوں اور بڑوں کی اکژیت فاسٹ فوڈ اور دیگر مشروبات کو دودھ پر ترجح دیتے ہیں جس وجہ سے ان کو صحت کے مسا ئل کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ لہزا ہم آپ کو دودھ کے حیران کن فایدے بتاتے ہیسں۔
ہڈیاں اوردانت: دودھ کلشیم کا بہترین زریعہ ہے جو
ہماری ہڈیاں کی مظبوطی میں اہم کردار ادا کرتا ہے. اگر جسم میں کلشیم کی کمی ہو جاٰے تو آسٹیوپوسس جیسی بماری لاحق ہو سکتی ہے۔
دودھ میں موجود کیلشیم کی وافر مقدار دانتوں کی مظبوطی اور ان کی صحت کے لئے بھی بہت مفید ہے۔ اس کے استعمال سے ان پر قدرتی حفاظتی پرت برقراد رہتی ہے۔ لہذا دودھ پینے سے ہڈیاں اوردانت مظبوط ہوتے ہیں۔
نمکیات کی کمی: چونکہ دودھ میں ۸۵ فیصد پانی ہوتا ہے۔ اس لیےیہ پیاس بجھانے اور پانی کی کمی کو پورا کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ لہزا دودھ نمکیات کی کمی کو پورا کرتا ہے۔
جلد کی خوبصورتی: دودھ اور اس سے بنی ہوئی چیزیں زیبائش کریموں کی تیاری میں بھی استعمال ہوتی ہیں۔ مزید براں دودھ ایک اچھا صافی ہے جسے جلد کی حفاظتی کئلیے براہ راست بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
موٹاپے سے بچاو: وہ افراد جو ڈیری مصنوعات اور دودھ کا استعمال کژت سے کرتے ہیں، موٹاپے سے محفوظ رہتے ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ دودھ میں صرف ۴ فیصد چکنائی ہوتی ہے۔
بلڈ پریشر اوردل: دودھ میں موجود پوٹا شیم نہ صرف ہمارے جسم کے پٹھوں کو سکڑنے میں مدد دیتا ہے۔ بلکہ بلڈ پریشر اور دل کی بہتر کارکردگی کے لئے بھی مفید ہے۔ اس کے استعمال سے اعصابی نظام بہتر ہوتا ہے۔
معدے کا السر: اگر دودھ میں اسپغول کا چھلکا ڈال کر استعمال کیا جائے تو معدے کے السر سے فاقہ ہوتا ہے۔
بڑی آنت کا کینسر: تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دودھ کے استعما ل سے بڑی آنت کے کینسر کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔
مدافعتی نظام اور خلئے: دودھ میں موجود وٹا من اے جسم میں موجود خلیوں کی نشونما اور مدافعتی نظام کو مظبوط بنانے میں مددگا ر ثابت ہوتا ہے۔
دما غ اور اعصاب: دودھ میں موجود تھایامین یا وٹامن بی معدے کے افعال میں بہتری اور دما غ و اعصاب کی کارگردگی کے لئے مفید ہے۔ دودھ کے استعمال دماغ تیذ ہوتا ہے اور اسکی توانائی بھڑتی ہے۔
خون کی کمی: اس میں موجود وٹامن بی اور آئرن نا صرف اعصابی نظام کے لیے مفید ہیں بلکہ یہ خون کے سرخ خلیوں کی تعداد بڑہانے میں بھی مددگار ہوتے ہیں۔
پروٹین اور جسمانی نشونما: گائے کے دودھ میں پروٹین یا کیسن (پنری مادہ) کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔ جو ہماری زہنی اور جسمانی نشونما کے لیےبہت اہم ہے۔